جمعرات 15 اکتوبر 2026 - 21:59
نئی دہلی کی شیعہ طالبہ انمول زہرا نے رقم کی تاریخ، بی ایس سی نرسنگ کے بعد گورنمنٹ نرسنگ آفیسر منتخب

حوزہ/ نئی دہلی میں والعصر امامیہ ٹرسٹ کی سرپرستی میں تعلیم حاصل کرنے والی امروہہ کی طالبہ انمول زہرا نے بی ایس سی نرسنگ مکمل کرنے کے بعد گورنمنٹ نرسنگ آفیسر کے عہدے پر انتخاب حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی یہ کامیابی محنت، عزم اور تعلیمی سرپرستی کی ایک روشن مثال ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/ والعصر امامیہ ٹرسٹ (WAIT)، دہلی کی باہمت طالبہ انمول زہرا نے اپنی سخت محنت اور ٹرسٹ کے تعاون سے ایک بڑا تعلیمی و پیشہ ورانہ مقام حاصل کیا ہے۔ انمول زہرا نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر امروہہ , یوپی سے کی والد کی وفات کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لئے والدہ،بھائی اور ایک بہن کے ساتھ دہلی منتقل ہوئیں جہاں مذکورہ بالا ٹرسٹ نے مکمل سرپرستی کی اور بی ایس سی نرسنگ (B.Sc. Nursing) کا امتحان کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد ان کا انتخاب بطور گورنمنٹ نرسنگ آفیسر (Government Nursing Officer) ہو گیا ہے۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر ٹرسٹ کے ذمہ داران اور علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

انمول زہرا نے اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنی والدہ کی شب و روز کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والعصر امامیہ ٹرسٹ اور اس سے وابستہ افراد کی سرپرستی کو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کی جانب سے فراہم کردہ تعلیمی و اخلاقی ماحول نے ان کے خوابوں کو تعبیر دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اس موقع پر والعصر امامیہ ٹرسٹ کے سربراہ جناب ممتاز علی مرتضوی صاحب اور ٹرسٹیز پروفیسر سید محمد عباس نقوی و جناب خرم زیدی اور مینجمنٹ سے جڑے و ٹرسٹ میں خدمت انجام دینے والے سپروائزر مسعود نقوی،ایجوکیشن انچارج عرشی محمد نقوی میڈیکل انچارج محمد علی واصف رضا نقوی محترمہ ملکہ شاہین، سرتاج حسین ، اشفاق حسین ، تقی حیدر ڈاکٹر سوربھ کمار سنہا, اکاؤنٹینٹ خوشحال حیدر زیدی اور ٹرسٹ کے تمام بچوں نے انمول زہرا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ٹرسٹ کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ ادارہ ہمیشہ سے غریب اور مستحق بچوں کی اعلیٰ تعلیم اور ان کی صحیح سمت میں رہنمائی کے لیے کوشاں رہا ہے، اور انمول زہرا کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر لگن اور صحیح سرپرستی ملے تو بچے ہر میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کامیابی پر ملی و سماجی حلقوں نے بھی انمول زہرا کو مبارکباد دی ہے اور اسے قوم کی دیگر بچیوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha